Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی

خیبر پختونخوا کے ڈی جی ہیلتھ کو ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت لینے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کو عملے کے تبادلے کے عوض رشوت لینے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ کو ملازم سے مبینہ رشوت کے تقاضے پر معطل کردیا ہے.

محکمہ صحت کے اعلٰی حکام کو ڈی جی ہیلتھ کے خلاف کلینیکل ٹیکنیشن ( کارڈیالوجی) ارم نورین کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلعی تدریسی ہسپتال بنوں سے مفتی محمود ایم ٹی آئی ہسپتال ڈی آئی خان تبادلے کے سلسلے میں مبینہ رشوت کے تقاضے کی شکایات موصول ہوئیں۔

محکمہ نے گریڈ بیس کے ڈی جی شوکت علی کو معطل کرکے کاروائی کا انکوائری کا آغاز کردیا ہے، انکوائری مکمل ہونے تک ڈی جی شوکت علی معطل رہیں گے۔

محکمہ صحت کے پی کے کا کہنا ہے کہ ٹرانسفر کیلئے این او سی سمیت دیگر تمام  قانونی تقاضے پورے کردئیے گئے ہیں، اور ڈی جی ہیلتھ دفتر میں کوئی بھی اہلکار ملوث ہونے پر انہیں اے اینڈ ای رولز کے تحت سخت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں