Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق مو سلا دھار بارشوں کے تیسری اسپیل کے دوران مجموعی طورپر 21افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہو نے والوں میں 7مرد، 7خواتین اور 6بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمیوں میں 7مرد، 4خواتین اور 3بچے شامل ہیں، بارشوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا، چمن میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث 251گھر مکمل طورپر تباہ ہوئے، 1910گھروں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے جب کہ مو سلا دھار بارشوں کے باعث 3پل اور 14سڑکیں بھی سیلابی ریلے کی نظر ہو چکی ہیں۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ موسلادھار بارشوں سے 115جانور بھی ہلاک ہوئے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے 62ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں