Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد

سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبے کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ قانون ساز سندھ اسمبلی نے صرف 6 سال بعد 1943میں قیام پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی تھی۔

انہوں نے کہا تحریک پاکستان، قیام پاکستان کے بعد اب تعمیر پاکستان میں سندھ کا نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ جلد آئی ٹی کا صوبہ بن جائے گا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کے ثمرات جلد سندھ میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں