سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے، آجلاس 28 اور 29 اپریل دو روز تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں شرکت کے لئے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں شرکت کرینگے۔
عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کریں گے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستانی وفد عالمی صحت، توانائی اور معیشت کی ترقی پر بات چیت کریں گے۔ آج وزیراعظم شہبازشریف کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کی سعودی وزرا برائے خزانہ، صنعت، سرمایہ کاری سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چیئرمین، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات کریں گے۔



















