Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے لیے کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف کسٹمز انٹیلیجنس کا بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام نے واقعہ میں ملوث درآمد کنندگان افراد کے خلاف کارروائی کی۔

انٹیلیجنس معلومات کی روشنی میں کسٹمز انٹیلیجنس کراچی کے عملے نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن چائے ضبط کر لی۔

کسٹمز انٹیلیجینس کی رپورٹ کی روشنی میں آزاد کشمیر گورنمنٹ نے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کی گئی درآمدات میں 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام نے واقع میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی

متعلقہ خبریں