Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب

معروف کاروباری شخصیت شہریار چشتی کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر منتخب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران کی تقرری کر دی گئی ہے۔

  

وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائزری کمیٹی میں معروف کاروباری شخصیت شہریار چشتی وفاقی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

شہریار چشتی کا کمیٹی ممبر منتخب ہونا ان کی ماحولیاتی تحفط کیلئے کی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔

اس حوالے سے وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے شہریارچشتی کو بطور ممبر ایڈوائزری کمیٹی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہریار چشتی کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے بے پناہ خدمات ہیں اور شہریار چشتی کو ماحولیاتی تحفظ کیلئے بے پناہ خدمات پر یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں