آئی ایم ایف بورڈ نے ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری مل گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے تھے۔
پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت 1.9ارب ڈالر آئی ایم ایف سے پہلے ہی مل چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی رقم جلد ملے گی۔



















