Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ان کو خوش آمدید کہا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور دُعا کی جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز سندھ کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر بالخصوص کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن اور کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشت گردی، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور کارروائیوں، اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دورے کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں