وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ اسٹبلشمنٹ سے چھپ کے بات نہیں ہوگی بلکہ سب کے سامنے ہوگی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مدارس گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدراس کے بچے بھی ہمارے بچے ہیں، مدراس کے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرینگے انکو پوری سپانسرشپ دیں گے، میں خود سپورٹس مین رہا ہوں، ارباب نیاز اسٹیڈیم جلد مکمل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاق اگر فنڈز نہیں دے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، وفاق سے اپنا حق مانگ رہا ہوں، یہ فنڈز میں لے کر رہوں گا۔ ؎
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خطوط سے بلیک میل نہیں ہوں گا، اب تو سنی اتحاد کونسل نے الیکشن جیت لیا ہے تو اب ہمیں مخصوص نشستیں دی جائے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ امن امان کی ذمہ داری وفاق پر ہے، پی ڈی ایم ٹو کی حکومت میں امن امان خراب ہوجاتا ہے، دہشتگردی کی خلاف جنگ کے لئے وفاق فنڈز نہیں دے رہا، ہمارے لوگ دہشتگردی کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ہم سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے پیں ، پی ٹی آئی کے دور حکومت حالات پرامن تھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کو بجلی کے پندرہ سو ارب روپے دیے جائے جب کہ بجلی کی چوری میں واپڈا خود ملوث ہے، مہنگائی کی وجہ سے اگر لوگ بل نہیں دیتے تو ایف آئی آر نہ کاٹی جائے، بجلی کے بقایاجات بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کیے جائے۔
ایک سوال کےجواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے چھپ کے بات نہیں ہوگی سب کے سامنے ہوگی۔



















