سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی صوبائی اپیکس کمیٹی کااجلاس کل طلب کیا گیا۔ اپیکس کمیٹی کااجلاس کل صبح وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔ اجلاس میں کورکمانڈرکراچی،ڈی جی ریِنجرز، آئی جی سمیت دیگرحکام شریک ہونگے۔
ایپکس کمیٹ سندھ اجلاس میں صوبے میں امن وامان سےمتعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ ’’کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے‘‘



















