Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر

پاکستان کے پہلے قمری مشن مصنوعی سیارے سے متعلق اہم حقائق صرف بول نیوزپر جانیے۔

مصنوعی سیارےآئی کیوب قمرکومکمل طورپرپاکستانی ماہرین نےتیارکیا ہے، آئی کیوب قمرسیٹلائٹ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی محنت کانتیجہ ہے۔

پاکستان کاچاندکی جانب خلائی تحقیق کاسفرسائنسی لحاظ سےاہم پیشرفت ہے، چانگ ای 6 قمری مشن کےذریعے پاکستان کوخلائی تحقیق میں کامیابی حاصل ہوئی۔

پاکستان ایشیا پیسیفک اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کارکن ہے، چین نے رکن ممالک کوچانگ ای6 مشن کاحصہ بننےکی دعوت دی تھی۔

چینی خلائی ادارے نے چانگ ای6 مشن کےحوالے سے پاکستان کے پروپوزل کوقبول کیا۔ پاکستانی سائنسدانوں نےمکمل آئی کیوب قمر کو خودڈیزائن کیا ہے۔

پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمرپر6 سے 8 ماہ محنت کی گئی۔ آئی کیوب قمرکوسخت آزمائشی مراحل کے بعد چانگ ای6 مشن کاحصہ بنایا گیا۔

آئی کیوب قمرچاند کے مدارمیں چکرلگاتے ہوئے اہم ترین تصاویربنائے گا۔ آئی کیوب قمرکاقمری مشن کاحصہ بنناسائنسدانوں کی صلاحیتوں کاثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں