چلاس میں پاک فوج کا ایویکویشن آپریشن تاحال جاری ہے۔
3 اپریل 2024 کو صبح پانچ بجے کے قریب گلگت بلتستان میں دردناک حادثہ پیش آیا، جہاں قراقرم ہائی وے پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس چلاس کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری۔
اس حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے، حادثے کے فوری بعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایویکویشن آپریشن شروع کردیا۔
پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے شدید زخمی مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت سی ایم ایچ پہنچایا جب کہ متاثرین کے بروقت ریسکیو کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، ریسکیو 1122، جی بی اسکاؤٹس اور دیگر متعلقہ حکام کی بھی مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لایا گیا۔
پاک فوج کی مدد سے 10 زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جاچکا ہے، بس حادثے کے متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔



















