انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کے تین گواہان پر عوامی تحریک کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی۔
اس کے علاوہ عوامی تحریک کے وکلاء نے نقشہ نویس یونس بچاری پر جرح مکمل کی جب کہ ڈی ایس پی مقصود گجر ، سب انسپکتر محمد اقبال پر بھی جرح مکمل کرلی گئی۔
عدالت نے مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے۔ آئندہ سماعت پر مزید پولیس اہلکاروں کو بطور گواہ شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا۔
عدالت نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اب ہفتہ میں دو دن سماعت ہوا کرے گی۔ جمعہ کے دن گواہان کے بیانات قلمبند ہوا کریں گے اور ہفتہ کو گواہان پر جرح ہوا گرے گی۔



















