Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت

پیپلزپارٹی کو گزشتہ روز بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت ملی ہے جس پر پارٹی نے تاحال کوئی مشاورت نہیں کی۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کو وفاق اور پنجاب حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش ہوئی۔ پارٹی کے سینئر رہنما حکومت میں شامل ہونے کے مخالف ہیں تاہم جونیئر حکومت میں شمولیت چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو حکومت میں شمولیت کیلئے تاحال سگنل نہیں دیا، حکومت کی آفر پر پیپلزپارٹی میں تاحال مشاورت نہیں کی گئی۔

زرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ سے پارلیمنٹرینز حکومت میں شمولیت کے حامی ہیں، سندھ سے ایک سنیئر رہنما حکومت میں شمولیت کے شدید مخالف ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت میں شمولیت کے معاملے پر تقسیم ہے، پی پی پنجاب، وفاق کے بجائے صوبائی حکومت میں شمولیت کی حامی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا حصہ بن کر صوبے میں پیپلز پارٹی مستحکم ہو سکے گی اور پنجاب حکومت کا حصہ بن کر ورکرز کے کام ہو سکیں گے جب کہ پارٹی رہنما پارٹی فورمز پر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم حکومت کا حصہ بننے پر تاحال عوامی تنقید کا سامنا ہے لہذا عوامی تنقید حکومت کا حصہ بن کر سنی جائے، رہنماوں کی رائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی رائے ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دینے پر پی پی کو حکومت کا حصہ سمجھا جا رہا ہے لہذا پیپلزپارٹی وزارتیں لیکر عوامی خدمت کرے۔

متعلقہ خبریں