Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 3 تا 4 ڈگری زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج شام سے 20 تا 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چلے گی تاہم آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں
جبکہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version