Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم معجزاتی طور پر وہ محفوظ رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ موٹروے پر پیش آیا اور اس دوران ان کی گاڑی کے دو ٹائر پھٹ گئے۔ گاڑی کے ٹائر ایم 14 موٹر وے (سی پیک) پر پھٹے۔

تاہم حادثے میں شیرافضل مروت اور ان کے ساتھی معجزاتی طور پر حادثہ میں محفوظ رہے۔ شیرافضل مروت دوسری گاڑی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں