Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدین بچیوں کوباہرنکلنےکی اجازت دیں تاکہ بچیاں اپنےکام خود کریں۔ ہم خواتین کےلیے سیکیورٹی اور سیفٹی کو بہتر کررہے ہیں۔

لاہور میں پنک گیمز2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ پنک گیمزمیں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں پرفخر ہے، پنک گیمزمیں شریک کھلاڑیوں میں سےنیشنل اورورلڈچیمپئن نکلیں گے۔

مریم نوازنے کہا کہ وزیرکھیل کوکہا ہے پنک گیمز کو پورے پنجاب میں پھیلاؤ۔ پنک گیمز کے سلسلے کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے، اگر لڑکیوں کو بھی موٹر سائیکل چاہیے تو ہم دیں گے، فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے خطاب میں کہا کہ بتایاگیااسکیم کیلئے لڑکیوں نے زیادہ اپلائی نہیں کیا کیوں کہ گھروالےموٹرسائیکل چلانے نہیں دیتے، والدین اپنی بچیوں کوموٹرسائیکل چلانے کی اجازت دیں، ساری موٹرسائیکلیں لڑکیوں کوچاہئیں تودیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1300 بچیاں پنک گیمزمیں شریک ہوئیں، ایونٹ میں شریک تمام بچیوں کومیرے دستخط والی پانی کی بوتلیں ملیں گی۔

ختتامی تقریب کےدوران مریم نوازنے پھول دینے والی لڑکی کو ڈائس پربلالیا اور کہا کہ بچی نے بتایا میرے پاس اتنے ہی پیسے تھے کہ پھول لے سکوں۔ پھول دینےوالی بچی کومریم نوازنے اسٹیج پربلالیا، بچی آبدیدہ ہوگئی۔

مریم نوز نے خطاب میں کہا کہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بلایا نہیں گیا تھا، میں آنا چاہتی تھی، آج میں میٹروبس میں بیٹھ کر یہاں آئی ہوں، فری موٹربائیک اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، بائیکس چلانے سے بچیاں بااختیارہوں گی، والدین بچیوں کوباہرنکلنےکی اجازت دیں تاکہ بچیاں اپنےکام خود کریں۔ ہم خواتین کےلیے سیکیورٹی اور سیفٹی کو بہتر کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےپنک گیمزکی فاتح خواتین میں انعامات تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ خبریں