Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ہائی کورٹ سے پرویز الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کو بڑا ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے وزارت داخلہ کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو 15 روز میں ہاؤس اریسٹ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا کہ 15 دن میں پرویز الہی کو منتقل کرنے کا پروسیجر مکمل کریں، پرویز الہی کی 78 سال عمر ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 مئی کو سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں