Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس ای سی پی سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچنگ اسکیم منظور

اسلام آباد: پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ اسکیم کو ایس ای سی پی نے منظور کرلیا۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم کو ایس ای سی پی نے منظور کرلیا ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کی اسکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی، پی آئی اے کی اسکیم آف ارینجمنٹ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ اسکیم آف ارینجمنٹ میں تمام اثاثے  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے گئے ہیں، نجکاری میں اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اسکیم آف ارینجمنٹ کے لیے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اور معاونت حاصل کی گئی ہے۔

نجکاری کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی باضابطہ مطلع کیا گیا ہے جب کہ  اسٹاک مارکیٹ میں ہولڈنگ کمپنی کے رولز اور ریگولیشن باآسانی ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں