Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول نیوز نے ایف بی آر کے عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی تفصیلات حاصل کرلیں

بول نیوز نے ایف بی آر کے مختلف عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ 

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مختلف عدالتوں میں تقریبا 27 سو ارب روپے کے ٹیکس کیسز دہائیوں سے التوا کا شکار ہیں جب کہ ان لینڈ ریونیو کے 24 سو ارب، کسٹمز کے اڑھائی سو ارب روپے سے زائد کے کیسز التوا کا شکار ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے مجموعی طور پر 90 ہزارٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں، ان لینڈ ریونیو سروس کے سپریم کورٹ میں 95 ارب روپے سے زائد کے 3271 کیسز میں پڑے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ 180 ارب 11 سو کیسز، سندھ ہائی کورٹ سوا 2 سو ارب 26 سو کیسز چل رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ پونے 4 سو ارب کے تقریبا 57 سو کیسز، پشاور ہائیکورٹ میں 10 ارب کے 4 سو کیسز ہیں۔

اس کے علاوہ ایپلیٹ ٹریبونلز میں 15 سو 15 ارب روپے تک کے 62298 ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں، کسٹمز کے سپریم کورٹ میں 12 ارب روپے سے زائد کے 1432 کیسز التوا کا شکار ہیں۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ارب 203 کیسز، سندھ ہائی کورٹ میں تقریبا ڈیڑھ سو ارب کے 55 سو کیسز ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں 6 ارب کے تقریبا 548 کیسز، پشاور ہائیکورٹ 2 ارب کے 676 کیسز تاخیر کا شکار ہیں۔

ایپلیٹ ٹریبونلز کسٹمز میں 73 ارب روپے تک کے 4911 ٹیکس کیسز التوا کا شکار ہیں، سپریم کورٹ سمیت دیگر ہائیکورٹس اور ایپلیٹ ٹریبونلز میں ٹیکس کیسز تقریبا دو دہائیوں سے التوا کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں