Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اب فارم 45 اور فارم 47 آپ لوگوں کے خوابوں میں بھی اگلے پانچ سال تک آئیں گے، آپ کے لیڈر اور اس کی بیوی کی کرپشن پر مہر عدالتوں نے بھی لگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی صادق و امین کو عدالتوں نے جھوٹا اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا، برقعہ پوش خاتون کو 74 کروڑ روپے کے تحائف چوری کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں جب کہ مریم نواز کی کارکردگی کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ علی امین گنڈا پور کو دھمکیاں دینے سے فرصت ملے تو ہی اپنا کام کریں گے، خیبر پختونخواہ میں بارشوں سے سو کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن برسٹر سیف کے منہ سے ایک لفظ نہیں سنا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آپ لوگ پختونوں کے نام پر دھبہ ہیں جب کہ آپ لوگ پختونوں پر زبردستی مسلط ہوئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری مزید کہتی ہیں کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں سے دلی ہمدردی ہے جو آپ جیسے نالائقوں کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں