اسلام آباد: وزیراعظم جون کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی ہے جب کہ وزیراعظم جون کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین اہم ہوگا، دورے کے دوران مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ دفترخارجہ چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور وزیراعظم کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔



















