آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ کے افسران، سیلرز، سویلینز کوعسکری ایوارڈزتفویض کرنےکی تقریب منعقد کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 4 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 4افسران کوتمغہ امتیازملٹری سے نوازاگیا۔ 104چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرزکو تمغہ خدمت ملٹری تفویض کیا گیا۔
پاک بحریہ میں تقریب تقسیم اعزازات، 4 افسران کو ستارہ امتیاز 4 کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی-#BOLNews #PakBahria pic.twitter.com/UJu9hM7hU2
— BOL Network (@BOLNETWORK) May 6, 2024
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 44 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرزاورسویلینزکوستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے حاضرسروس اورریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



















