اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے اٹلی کی سفیرمیریلیناارملین نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اٹلی کی سفیر سے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کثیرجہتی تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کےتعلقات ہمیشہ خیرسگالی اوراعتمادپرمبنی رہےہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پرزوردیا اور انھوں نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانی تعلقات میں پل کاکرداراداکررہےہیں، اٹلی میں مقیم پاکستانی اقتصادی ترقی میں بھی کردارادا کررہے ہیں۔
ملاقات کے دوران اطالوی سفیرمیریلینا ارملین نے کہا کہ اٹلی پاکستان کےساتھ اپنےتعلقات کومزیدفروغ دینےکاخواہاں ہے۔



















