Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار

کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس اورحساس اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ مشترکہ کارروائی میں راسے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتارکر لیے گئے ہیں۔

حسن سردار نے بتایا کہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ 2 ہائی پروفائل دہشتگردوں کوگرفتارکیا گیا ہے۔ تخریب کاری کاسامان، 2 دستی بم، 9 ایم ایم پستول، گولیاں برآمد کی گئیں۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتاردہشتگردملزمان کی شناخت خاورحسین اورجابرکے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نےاہم انکشافات کیے ہیں۔

حسن سردار کا کہنا ہے کہ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگیٹ کی ریکی کرتےتھے، ملزمان تمام تفصیلات اورتصاویربیرون ملک بھیجتےتھے۔

ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ملزمان کوغیرملکی بینک اکاؤنٹس سےلاکھوں روپےبھی موصول ہوچکے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکی جانب سے را کے ایجنٹس کی گرفتاریوں پرایس ایس پی کورنگی اورانکی ٹیم کو شاباشی دی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ نے اس اہم کامیابی میں حساس اداروں کی تیکنیکی سپورٹ کو بھی سراہا اور تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ تیکنیکی معاونت پر مشتمل مشترکہ چھاپہ مار ایکشن میں کامیابی لائق ستائش و تعریف ہے۔

ضیاالحسن لنجارنے کہا کہ ملک و سماج دشمن دہشت گردوں سے تفتیش کی روشنی میں مزید کامیابیاں سمیٹی جائیں۔ گھناؤنے عزائم اور انسانیت دشمن منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ خبریں