وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے بریفنگ دی۔ ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کےلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہےگی، ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔
انہوں نے بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔



















