Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

صارفین کوبجلی کا ایک اورجھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی۔

نیپرا میں 51 ارب 88 کروڑروپے کا بوجھ عوام پرڈالنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔ درخواست مالی سال2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دائرکی گئی۔

درخواست میں کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 31 ارب 34 کروڑروپے مانگے گئے ہیں۔ آپریشن اینڈمینٹی ننس کاسٹ کی مد میں 5 ارب 57 کروڑروپے مانگے گئے ہیں۔

منظوری کی صورت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین پربھی ہوگا۔ نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں