Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک سعودیہ سرمایہ کاری وفدکےدورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری

وزارتِ تجارت کی جانب سے پاک سعودیہ سرمایہ کاری وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت تجارت نے سرمایہ کاری کیلئے آئے سعودی وفد کی میزبانی کی، سعودی وفد 50 رکنی، سربراہی وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک نے کی۔

سعودی وفود میں توانائی، معدنیات، تعمیرات، کیمیکلز، ایوی ایشن کے نمائندے شامل تھے۔ پلینری سیشن میں سعودی مندوبین، وفاقی وزرا، اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ پلینری سیشن کے بعدریگولیٹری فریم ورک پربریفنگز کا اہتمام کیا گیا، اعلیٰ حکام نے ریگولیٹری فریم ورک پرتفصیلی بریفنگ دی۔

اعلامیے کے مطابق پاک سعودیہ کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان بی ٹوبی میٹنگزہوئیں، دونوں اطراف سے بی ٹوبی میٹنگزمثبت اورنتیجہ خیزثابت ہونگی، مستقبل میں دونوں ممالک کےدرمیان تجارت وسرمایہ کاری کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں