لاہور: پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے پاگیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ ہوا ہے جو کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان باہمی رضا مندی سے ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پر پی پی پی اور ن لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں جب کہ معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں رواں سال بلدیاتی الیکشن کرانے کی پابند ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ معاہدے کے تحت ن لیگ پنجاب میں بھرتیاں میرٹ پر کرانے کی پابند ہوگی، پنجاب میں پی پی مخالف انتظامی افسران تعینات نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے مخصوص اضلاع میں تعیناتیاں پیپلز پارٹی کی مشاورت سے ہوں گی۔



















