Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات

آئی ایس پی آرکے مطابق لاہوراورپشاور کورمیں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہورکورمیں عسکری اعزازات عطا کرنےکی تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل عامررضانےعسکری اعزازات عطا کیے۔ 25 افسروں کوستارہ امتیازملٹری اور27 افسروں کوتمغہ امتیازملٹری تفویض کیے گئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ 18 شہید سپاہیوں کے ورثا نےتمغہ بسالت وصول کیے۔

دوسری جانب پشاورکورمیں بھی فوجی اعزازات عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے اعزازات عطا کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 افسروں کوستارہ امتیازملٹری اور15 فوجی افسروں کوتمغہ امتیازملٹری تفویض کیے گئے۔  کور 4 جونیئرکمیشنڈ افسروں کے اہلخانہ اور29 سپاہیوں نے تمغہ بسالت وصول کیے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تقریب میں اعزازحاصل کرنے والوں کے اہلخانہ اورسینئرفوجی افسروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں