Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی محض تاریخ کا سیاہ دن نہیں، دوسوچوں کوالگ الگ کردینے والا دن ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، 9 مئی دوسوچوں کوالگ الگ کردینے والا دن ہے۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے 9 مئی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا ایک طرف ریاست پرسیاست قربان کرنے والی سوچ ہے، دوسری طرف سیاست کےلئےریاست پر حملہ کردینے والی سوچ ہے، ایک طرف وطن پرلہونچھاورکرنے والے قوم کےعظیم بیٹےہیں اوردوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے کردارہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نفرت کی آگ میں سلگتے کرداروں کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں۔ ان کی آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین وقانون کی کوئی عزت نہیں۔ ایک سال گزرنے کے باوجود قوم اپنے مجرموں کونہیں بھولی، نہ بھولے گی۔

انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ارض پاک،عظیم شہدا، ان کے ورثا اورقوم سے وعدہ ہے، 9 مئی پھر کبھی نہیں، ہمیں آگےبڑھنا ہےاورترقی کی منازل طےکرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کوایک روشن مستقبل دینا ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، 9 مئی دوسوچوں کوالگ الگ کردینے والا دن ہے۔

متعلقہ خبریں