Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر خرم اور اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر شکیل کا نان پریکسٹنگ الاؤنس لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے جب کہ حکومتی خزانہ کو ٹیکہ لگانے کا ہو شربا انکشاف بھی سامنے آیا ہے تاہم ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب موقف دینے سے انکاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر خرم اور اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر شکیل کا نان پریکسٹنگ الاؤنس لینے کا انکشاف ہوا جب کہ نان پریکٹسنگ الاؤنس 28 ہزار سات سو تریسٹھ دونوں ڈاکٹرز کئی سالوں سے لے رہے ہے جو خلاف قانون ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں دونوں ڈاکٹرز کے کلینک ہیں، رانا کلینک شکیل انجم اور ڈاکٹر خرم بھی عرصہ دراز سے پرائیوٹ کلینک کررہے ہیں تاہم جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر ان کے خلاف تادیبی محکمانہ کارروائی بھی نہیں کی ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اے ایم ایس ٹرانسپورٹ ڈاکٹر خرم سرکاری خزانہ سے پرائیوٹ گاڑی کے بمپر اور اپنی گاڑی کی سروس کے علاوہ اپنی فیملی کی گاڑیوں کو بھی سرکاری بجٹ سے ٹھیک کروانے لگے ہیں۔