آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے امریکی کمانڈرنے ملاقات کی، ملاقات میں امریکی کمانڈر نے خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈکےکمانڈرجنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل عاصم منیرسے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اورتعاون پرگفتگو ہوئی۔ مشترکہ تربیت کےنئےمواقع اوررابطوں کےفروغ پربھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے امریکی کمانڈرنے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔ امریکی کمانڈرنے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
افواج پاکستان اورشہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا واساتذہ کی جی ایچ کیوآمد
افواج پاکستان اورشہداسے اظہاریکجہتی کے لیے طلبا واساتذہ کی جی ایچ کیوآمد۔ طلبا اوراساتذہ نے یادگارشہدا پرپھول رکھے اور شہدا کوخراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نےشمعیں روشن کرکے شہدا کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ شرکا نے پاکستان کے جھنڈے اور شہدا کی تصاویراٹھارکھی تھیں۔
طلبا کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، اس دن رونما ہونے والے تمام واقعات کی مذمت کرتےہیں، ہم پاکستان اورپاک آرمی کے ساتھ کھڑےہیں، ہم اپنےشہدا کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ہم شہدا اوران کے لواحقین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے آئے ہیں۔
اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ اپنی افواج پرفخرکرتے ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے۔



















