9 مئی کے موقع پرگلگت بلتستان میں فورس کمانڈرایف سی این اے نے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔
میجرجنرل کاشف خلیل نے شہید لالک جان (نشان حیدر) کے آبائی گاؤں کا دورہ کیا اورانھوں نے حوالدارلالک جان شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی۔
فورس کمانڈرایف سی این اے نے اہلخانہ اورپاک فوج کےغازیوں سےملاقات کی۔ اس موقع پرفورس کمانڈرایف سی این اے نے کہا شہدا کی حرمت کے تحفظ کےلیے پرعزم ہیں۔
میجرجنرل کاشف خلیل نے کہا پاک فوج بہادربیٹوں کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔ جوانوں نے سرزمین کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، شہریوں اورشہدا کے اہلخانہ نے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کوسراہا۔



















