Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان 

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 38 سے40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے، جنوب مغرب سے 14 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواٸیں چل رہی ہیں جب کہ شہر میں آج گرم موسم میں معمولی کمی محسوس کی جارہی ہے اور اچھی سمندری ہوا کے ساتھ فضاٸی معیار معتدل رہے گا۔

دوسری جانب حیدرآباد میں درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور موسم گرم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اتوار کے روز ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ فضائی آلودگی نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 162 ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں