Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کر دی۔

نجکاری کیلئے سفارش کیے گئے اداروں کی تفصیلات بول نیوزنے حاصل کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کی فہرست میں پی آئی اے، سی ایل، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔ ایچ بی ایف سی، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیکو، جنکوون، ٹو، تھری اورفوربھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو، پیسکو، آئیسکو، میپکو، جیپکو، حیسکو، پیسکو، سیپکو، اسٹیٹ لائف انشورنس، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، پاکستان ری انشورنس کارپوریشن بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں