Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر کی پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں

ایف بی آر کی پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں، انکم ٹیکس جنرل آرڈرانکم ٹیکس آرڈیننس2001کےسیکشن114بی کے تحت جاری کیا گیا۔

ایف بی آرکے مطابق ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس 2023 کے نان فائلرزکی موبائل سمزبلاک کرنایقینی بنانا ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینول طریقےسے سمزبلاک کرنےسے اتفاق کیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 ہزارنان فائلرزکی سمزبلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردیں۔ ٹیلی کام آپریٹرزکوروزانہ کی بنیادپرمزیدبیچزبھیجے جائیں گے،

ایف بی آرکی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام آپریٹرزنے سمزبلاک کرنے سے خبردارکرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے۔ شراکت داری ٹیکس قوانین کی بالادستی کےعزم کی عکاسی کرتی ہے۔ نان فائلرزکی سمزبلاک کرنےسےٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔

ایف بی آرتمام اسٹیک ہولڈرزکےتعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، ایف بی آرٹیکس کمپلائنس کواستوارکرنے کے لئے شراکت داری کو جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں