Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور، پاکستان کا خوشی کا اظہار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور ہونے پر پاکستان  نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرارداد کی منظوری پہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ  یہ وہ قرارداد ہے جس کے لیے فلسطینی جدجہد کر رہے تھے اور اسرائیل اسے مسلسل روکے ہوئے تھا۔

قرارداد کے ذریعے پہلے مرحلے میں فلسطینی اتھارٹی کو مزید اختیارات دینے کا کہا گیا ہے۔ اس کے بعد قرارداد کے ذریعے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل نشست پہ سیکیورٹی کونسل کی حمایت حاصل کی جائے گی۔

صدر جنرل اسمبلی ڈینس فرانسس نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم ترین قرارداد کی حمایت کریں۔

فلسطینی اتھارٹی نے 2011 میں دو ریاستی فارمولے کے تحت اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے حصول کی درخواست کی تھی۔ درخواست ووٹنگ  نہ ہونے کہ وجہ سے آج تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکی  تھی۔

سیکیورٹی کونسل کے پندرہ میں سے چودہ اراکین اس قرارداد کے حمایتی ہیں۔

صرف امریکہ اس قرارداد کا مخالف رہا ہے اور حالیہ دنوں میں دو ریاستی قرارداد کو ویٹو کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں