لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے والے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق ہنوں نے عظمت بی بی ہی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی حکم کے مطابق ہائی کورٹ نے کمسن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں، نکاح کے وقت رجسٹرار ، نکاح خوان اور گواہوں کے پاس دلہن کی عمر کے متعلق دستاویزات ضروری ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں جاری ہیں، بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خوان عدالتی ہدایات کی پیروی نہیں کر رہے۔
عدالت نے کہا کہ متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹرار اور نکاح خوان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
واضح رہے کہ عظمت بی بی نے اپنی چودہ سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔



















