Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ

محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے صوبائی حکومت کا گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبائی حکومت اس بار کوئی گندم نہیں خرید رہی، کیوں کہ پنجاب حکومت کے پاس ایک سال کی گندم کا اسٹاک موجود ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا۔

محکمہ خوراک پنجاب نے کہا کہ سرکاری خزانہ میں 22 لاکھ ستر ہزار ٹن گندم موجود ہے اور پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں، کسان کا نام لے کر مڈل مین شور مچا رہے ہیں۔

محکمہ خوراک کا کہنا تھا کہ گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں روٹی کی نئی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی۔ تمام تندوروں پر 15 روپے کی روٹی کی ریٹ لسٹ آویزاں کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں