وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماں خالق کائنات کا بنایا سب سے خوبصورت رشتہ ہے، ماں ہر گھر کا سکون اور دل کا چین ہے، ماں کی بے لوث محبت کا ہم کبھی شکریہ ادا نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ہماری ماں کی طرح تھی آج انکی بھی شدت سے یاد آرہی ہے، بیگم کلثوم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت آج ان کی بیٹی پنجاب کی تمام ماؤں کی آواز بنی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پنجاب خواتین کے ساتھ ماں جیسی شفقت اور رویہ اختیار کیے ہیں، مریم نواز پنجاب میں جہاں بھی جاتی لوگوں سے ایک درد دل رکھنی والی ماں کی طرح پیش آتی ہیں، اس لیے مریم نواز کو خواتین میں پذیرائی ملی رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں میری ماں کی دعاؤں کا ثمر ہے، اللہ تعالیٰ کے بعد ہر فرد پر ماں کے سب سے زیادہ احسانات ہیں، نئی نسل کو والدین کی عزت و تکریم ملحوظ خاطر رکھنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ماواں ٹھنڈیاں چھاواں”ماں کی دعائیں ہروقت ہمارے ساتھ رہتی ہیں، ماں کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم دائم رہے۔



















