پشاور میں واقع ہزارخوانی چوک کے قریب سڑک کےدرمیان بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نوشہرہ سے آئی پولیس بکتر بند گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ موقع پرموجود ہیں، بارودی مواد کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔



















