Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے

نئے قرض پروگرام اوربجٹ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کل سے باقاعدہ شروع ہوں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف آج پاکستان پہنچیں گے، کل پہلا تعارفی سیشن ہوگا۔ ایک درجن ممبران پرمشتمل آئی ایم ایف مشن نئے پروگرام، بجٹ پرمذاکرات کریگا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ فاقی بجٹ، نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرلی۔ آئی ایم ایف سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپرتیارکیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے 2 ہفتے تک معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں