Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمینشپ سے ہی لاعلم نکلے۔ 

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ میں بپلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوں، شیرافضل مروت جو کہہ رہے ہیں ان سے پوچھا جائے مجھےعلم نہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ پارٹی کے اہم رکن ہیں پھر بھی اتنے لاعلم کیوں ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے فضول میں ترم خان بننے کی ضرورت نہیں، جو مجھے پارٹی بتائیں گے تو وہی کروں گا، ہم تحریک کیلئے آئے ہیں عہدوں کیلئے نہیں ، تسی ہوائی فائر ماررہے ہو۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیا تھا تاہم تاہم پارٹی کے اندر ان کے نام پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں