Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام، تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پرتیزی کا رجحان برقرار ہے۔

انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 74 ہزار 575 پوائنٹس قائم کرلی۔ مارکیٹ 732 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 189 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ 178 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 57 کروڑ 22 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 74,575 جبکہ کم ترین سطح 73,977 پوائنٹس رہی۔

متعلقہ خبریں