Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی میں پاسپورٹ مافیا کے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ایران میں موجود گینگ کے دیگرارکان سے رابطے میں تھے۔ گرفتارملزمان میں ماجد علی، کامران منور، سہیل، حمزہ اورسلیمان شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کوپاسپورٹ آفس صدرسے گرفتارکیا گیا، پریڈی پولیس نےگرفتارملزمان کوایف آئی اے کے حوالےکردیا۔

ملزمان جعلی دستاویزات کی بنیاد پرپاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان غیرملکیوں کوپاکستانی پاسپورٹ کےاجرامیں بھی ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کی کاپیاں، چالان فارم کے ساتھ موبائل فون اور1 لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد ہوئی۔

ملزمان منظم طریقے سے پاسپورٹ بنوانے کے لیے رقوم وصول کرتے تھے۔ ملزمان انسانی اسمگلنگ، سادہ لوح شہریوں کو بارڈر پار کروانے میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پرمزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں