Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا فتح دوم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک فوج نے فتح دوم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے فتح دوم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتح دون راکٹ گائیڈڈ سسٹم 400 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، فتح دوم راکٹ سسٹم کے تجربے کا مقصد لانچ ڈرلز اور پروسیجرز کے حوالے سے مہارت کا حصول ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح دوم راکٹ سسٹم جدید ترین نیویگیشن سسٹم، منفرد ٹریجکٹری اور نقل و حرکت کی خصوصیات کا حامل ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فتح دوم راکٹ گارئیڈ سسٹم اپنے ہدف کو انتہائی باریک بینی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے جب کہ یہ کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دے سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فتح دوم راکٹ گائیڈڈ سسٹم پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں بطور اسٹینڈ آف ویپن شامل کیا گیا ہے جو دشمن کی حدود میں دور تک اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناسکتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے یہ بھی بتایا کہ فتح دوم راکٹ سسٹم کی بدولت پاک فوج کے روایتی اسلحہ خانے کی ہلاکت آفرینی میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فتح دوم راکٹ سسٹم کے تجربہ کے موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف، سینئر سائنس دان، تینوں مسلح افواج کے افسران بھی موجود تھے۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی تجربے پر فوجی دستوں اور سائنس دانوں کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں