Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر 10سال بعد ندامت ہو، کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر10 سال بعد ندامت ہو، عدلیہ کواپنےفیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جو اسٹیبلشمنٹ کو برا کہے اس کے اثاثے چیک کریں، اسٹیبلشمنٹ کو برا کہنے میں بیرونی سازش ہوتی ہے، جب حکومت میں ہوتے ہیں تواچھا، نہیں ہوتے تو برا کہتےہیں، سرحدیں محفوظ ہیں تو ہماری سرمایہ کاری آتی ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ آج سیاہ دن ہے کہ ایسے فیصلے آئے، فیصلے ان کے حق میں آئے جنہیں امید بھی نہیں تھی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلا کرمعاملات کو دیکھا جائے، بھٹوصاحب کافیصلہ بھی اسی سپریم کورٹ نے دیا جسے بعد میں دیکھا گیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگرفیصلوں کے خلاف آواز اٹھ رہی ہو توکسی اور کو موقع دینا چاہئے، فیصلے آئین وقانون کے مطابق آنے چاہئیں، بھٹو صاحب کا فیصلہ 30 سال بعد سپریم کورٹ نے بدلا، جس کاجی چاہتا ہےاسٹیبلشمنٹ پر الزام لگادیتا ہے، عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر10سال بعد ندامت ہو۔

گورنرسندھ نے کہا کہ عدلیہ کواپنےفیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑے گی، لاڈلوں کے فیصلے ہر دوسرے دن کیسے آرہےہیں، لاڈلوں کے فیصلے گھنٹوں میں آ رہے ہیں، عوام کے نہیں آ رہے، پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی بارز کو کردارادا کرنا چاہئے، ملکی نظام کو ٹھیک کرنےکےلیےعدلیہ کو ٹھیک ہونا پڑےگا۔ عدلیہ کو فیصلوں کی وجہ سے خبروں میں ہونا چاہئے۔

متعلقہ خبریں