Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان عبوری حکومت اپنی سر زمین پر دہشتگرد پناہ گاہیں ختم کرے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پردہشتگرد پناہ گاہیں ختم کرے، شانگلہ حملے کے کرداروں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کے پانچویں روزنائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورچین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

نائب وزیراعثظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی وفد کی بہترین مہمان نوازی پرشکریہ اداکرتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہو رہے ہیں، پاک چین دوستی علاقائی اورعالمی امن واستحکام کےلیے ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پرتعمیری گفتگو ہوئی، سی پیک، علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امورپربات ہوئی، مذاکرات میں پاکستان اورچین میں کئی اہم امورپر اتفاق رائے ہوا، مسئلہ کشمیر پرچین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے بغیرخطے میں پائیدارامن ممکن نہیں، تائیوان، جنوبی بحیرہ چین سمیت تمام امورپرچین کی حمایت جاری رکھیں گے، سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کیا، ایم ایل ون، گوادربندرگاہ، آئی ٹی، توانائی، زراعت میں تعاون پراتفاق ہوا۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پردہشتگردپناہ گاہوں کوختم کرے، شانگلہ حملے کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ نائب وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کادورہ اہم ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو دورہ چین پر خوش آمدید کہتےہیں، چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

وانگ ژی نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن وخوشحالی کےلیے اہمیت کے حامل ہیں، چین پاکستان کےساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، پا ک چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، چین کی ون چائنا پالیسی پرپاکستانی موقف قابل تحسین ہے۔

متعلقہ خبریں