اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے سندھ اور پنجاب میں رواں ماہ اور جون میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے جب کہ سندھ کے شہر عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہٰ یار اور سانگھڑ میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے، پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یارخان میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کرسکتی ہے، 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے جب کہ درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ ویو کا پہلا اسپیل متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پہلا اسپیل 2 سے 3 دن پر محیط ہوگا، مئی کے آخر میں دوسرا اسپیل 4 سے 5 دن تک جاری رہے گا۔
ین ڈی ایم اے کے مطابق جون میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جون کے پہلے 10دن کے دوران ہیٹ ویو کا تیسرا اسپیل متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ہیٹ ویو سے تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کے اضلاع متاثر ہوں گے، تیسرا اسپیل 3 سے 5 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔



















